ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنی فلمی زندگی میں کئی مواقعے صرف اس لئے کھوئے کیونکہ مجھے کسی ڈائریکٹر کیساتھ سونا یا برہنہ ہونا گوارا نہیں تھا۔ میرے کچھ اپنے معیار ہیں، میں وہاں ٹکے رہنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
ایک پورٹل کو انٹرویو دیتے کرتے ہوئے نرگس فخری نے نرگس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ شہرت کی بھوکی نہیں ہیں، انہوں نے اپنے کام کے لیے کچھ حدیں مقرر کی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ بہت برا لگتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے بہت سے پروجیکٹ میرے ہاتھ سے نکل گئے۔ اس سے مجھے تکلیف ہوئی لیکن میں اپنے آپ کو بتاتی رہی کہ جو لوگ اپنی اقدار پر قائم رہیں گے وہی جیتیں گے۔
نرگس فخری نے گفتگو میں مزید کہا کہ وہ اپنے ساتھ ایماندار تھیں اور کسی کو بھی مجھے کسی بات پر راضی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میرے لئے اخلاقی اقدار سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ وہ بالی وڈ میں خوش ہیں کیونکہ وہ انٹیمیٹ سین نہیں کرتے۔ ماڈلنگ کے دنوں میں مجھ سے کئی بار ٹاپ لیس اور نیوڈ شاٹس مانگے گئے لیکن میں ان سب میں آرام دہ نہیں ہوں۔
خیال رہے نرگس اس وقت سلور سکرین سے دور اپنے بوائے فرینڈ جسٹن سانٹوس کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری انسٹاگرام پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور روزانہ اپنی مداحوں کو اپنی تازہ ترین تصویروں سے اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔
اس سلسلے میں حال ہی میں نرگس نے اپنے انسٹا پر اپنے بوائے فرینڈ جسٹن سنٹوس کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں ہیں۔ نرگس کے شیئر کرتے ہی ان کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ نرگس کے بوائے فرینڈ پیشے سے امریکی شیف ہیں۔
دراصل نرگس ان دنوں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ اٹلی کے علاقے کیپری میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ نرگس نے اٹلی سے جو تصویریں شیئر کی ہیں اس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ الگ الگ مقامات پر نظر آئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کافی وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
رنبیر کپور کی فلم راک سٹار سے اپنے فلمی کریئر کی شروعات کرنے والی نرگس فخری ان دنوں اپنی نجی زندگی کے چلتے سرخیوں میں ہیں۔
View this post on Instagram
اگر نرگس فاخری کے کام پر تو وہ راک اسٹار کے علاوہ مدراس کیفے، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو اور میں تیرا ہیرو جیسی فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔
وہیں اگر نرگس فخری کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو وہ سنجے دت سٹارر فلم تورباز میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ یہ ایک ایکشن تھریلر فلم ہے، جس کی ڈائریکشن گریش ملک کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.