لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 68 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے ملک بھر میں اموات کی تعداد 23 ہزار865 ہو گئی ہے۔
انسداد کورونا کے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 55 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 445 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 تک پہنچ چکی ہے۔
صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا کے کیسوں کی تعداد تین لاکھ اناسی ہزار چھ سو ننانوے، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ پینتالیس ہزار آٹھ سو باسٹھ، پنجاب میں تین لاکھ انسٹھ ہزار تین سو اکیس، اسلام آباد میں اٹھاسی ہزار چھ سو چھہتر، بلوچستان میں تیس ہزار سات سو انچاس، آزاد کشمیر میں پچیس ہزار تین سو ایک اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار تین سو اکانوے ہوگئی ہے۔
کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئی ہیں جہاں گیارہ ہزار ایک سو چار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ سندھ میں چھ ہزار انہتر، خیبر پختونخوا چار ہزار چار سو ستاسی، اسلام آباد آٹھ سو چھ، گلگت بلتستان ایک سو سینتالیس، بلوچستان میں تین سو اٹھائیس اور آزاد کشمیر میں چھ سو چونتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.