کوئٹہ : بلوچستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے میں دس کروڑ روپے سے زائد کے غیرقانونی اخراجات اور بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ انکشاف پی ڈی ایم اے کے مالی سال 2018-19کے اخراجات سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ مںک کاا گا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق رواں مالی سال بلوچستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کے مجموعی بجٹ میں سےصرف 54کروڑ 43لاکھ روپے کے اخراجات کا آڈٹ کیا گا ۔
رپورٹ کے مطابق ملازمین سے متعلق 19لاکھ40ہزارروپے، مختلف اشیا ءکی خریداری میں 7کروڑ 5لاکھ روپے ،بنکوں کے ساتھ اکاؤنٹس مینجمنٹ میں ایک کروڑ 21لاکھ اور دیگر مد میں ایک کروڑ 74لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں ذمہ دار اہلکاروں کی نشاندہی اور ان سے غیر قانونی طور پر خرچ کی گئی رقم کی وصولی کی سفارش کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.