برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالنے کی وجہ سامنے آگئی

168

اسلام آباد: پاکستان کو برطانوی ٹریول ریڈ لسٹ سے نہ نکالنے کی وجہ سامنے آ گئی ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے برطانیہ کو کرونا سے متعلق ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا تھا، جس پر برطانوی حکام نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی فیصل سلطان نے برطانوی پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا اور ممبران پارلیمنٹ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے پر تعاون کی درخواست کی گئی تھی۔

تاہم، جب برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے پوچھا کہ کیا پاکستان نے برطانیہ کو کرونا ڈیٹا فراہم کیا؟ تو انھیں جواب دیا گیا کہ اعداد و شمار ویب سائٹ پر تو موجود ہے مگر برطانیہ کو نہیں دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے ریڈ لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی تو کرائی لیکن یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستان کا کرونا ڈیٹا برطانوی حکومت کو جلد مہیا کیا جائے۔

خیال رہے کہ برطانوی سفری ریڈ لسٹ پر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کے ساتھ ساتھ تجارت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.