اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کو سیاست سے دور رکھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ صنعتی زون کی تعمیر، زراعت، سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے نئے ورکنگ گروپس، مغربی حصے پر کام میں نمایاں تیزی، گوادر کے دائرہ کار میں توسیع وزیراعظم عمران خان کا سی پیک کے لیے عزم ظاہر کرتے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا سی پیک پاکستان چین کا گیم چینجر منصوبہ ہے ،یہ تحریک انصاف کا کوئی ذاتی پروگرام نہیں بلکہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا منصوبہ ہے ،اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کو سی پیک کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے ۔
تبصرے بند ہیں.