امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کی تاکید کردی

172

کابل: طالبان کی پرتشدد کارروائیوں اور مسلسل لڑائی کی وجہ سے امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی تاکید کردی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے سبب امریکی اور برطانوی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

امریکی سفارت خانے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی شہری فوری دستیاب کمرشل پروازوں سے افغانستان سے روانہ ہو جائیں۔امریکی سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمرشل پروازوں کے ٹکٹ نہ خرید سکنے والوں کو قرضہ بھی دیا جائے گا۔

دوسری طرف  افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے باعث برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں برطانوی حکومت جلد اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کے لئے انتظامات کررہی ہے،

یاد رہے کہ عالمی افواج کی طرف سے افغانستان سے انخلاء کے اعلان کے بعد طالبان کی طرف سے پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں جن میں اکثر ملکی اور غیرملکی افراد کو ہلاک کیا جارہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.