لاہور : سابق وفاقی وزیر چوہدری وصی ظفر انتقال کرگئے ۔ سابق وزیرِ قانون چوہدری وصی ظفر کی عمر 72 برس تھی اور وہ شوگر اوردل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔
نیو نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیرِ قانون چوہدری وصی ظفر کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔مرحوم کا تعلق فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ سے تھا۔
یاد رہے کہ چوہدری وصی ظفر سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی کابینہ میں وفاقی وزیرِ قانون تھے۔
تبصرے بند ہیں.