چین سے سائینو فام ویکسین کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

209

اسلام آباد: چین سے کورونا وائرس کی ویکسین سائینو فام کی نئی کھیپ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے 7 لاکھ 92 ہزار سائینو فام ڈوز اسلام آباد لائی گئی ہیں اور پاکستان نے اس کی خریداری کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے کورونا وائرس کی سائینو فام ویکسین کی کھیپ رات گئے اسلام آباد پہنچی۔ 
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چین سے سائینو فام ویکسین کی 2 کھیپ آئندہ 36 گھنٹے میں لائی جائیں گی اور ان 2 کھیپ میں چین سے سائینو فام کی 12 لاکھ 8 ہزار ڈوزز لائی جائیں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال اوراس سے زیادہ عمرکے افراد کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔
اسد عمر نے کہا کہ چارہفتے قبل 2 کروڑ72 لاکھ پاکستانیوں میں 50 سال یا اس سے زیادہ عمرکے 21 فیصد افراد نے کم از کم ایک ویکسین کی خوراک لگوائی کی تھی، اب یہ تعداد 33 فیصد ہے، کورونا ویکسین لگوانے کا اقدام قابل تعریف اورحوصلہ افزا ہے۔
وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ 50 سال یا اس سے زیادہ عمرکے افراد میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، اس عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی خاص طورپرترغیب دی جائے۔

تبصرے بند ہیں.