ڈسکہ میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

195

ڈسکہ: نواحی گاؤں لدھے میں کھیتوں سے 7 سالہ بچے کی لاش ملی ہے جسے زیادتی کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالہ کی حدود میں واقع گاؤں لدھے میں دو روز قبل کھیلنے کی غرض سے گھر سے نکلنے والا 7 سالہ زین لاپتہ ہوگیا تھا جس کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی، بچے کو زیادتی کے بعد سر پر اینٹیں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ 
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تفتیش شروع کردی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاؤں کے ہی ایک رہائشی وحید کو گرفتار کر لیا جبکہ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے، ملزم نے اپنے اقبالی بیان میں کہا کہ اس نے زین کو زیادتی کے بعد سر میں اینٹیں مار مار کر ہلاک کیا اور لاش کھیتوں میں چھپا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وحید کے خلاف اغواء، زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادیا گیا ہے جس کی تفصیلی رپورٹ چند روز میں آئے گی، ملزم سے گرفتاری کے بعد اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.