کشمیر پریمیر لیگ، شان مسعود باغ سٹالینز کے کپتان مقرر

174

مظفر آباد: کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کی ٹیم باغ سٹالینز نے شان مسعود کو کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ وہ فرنچائز کے آئیکون پلیئر بھی ہوں گے۔ 
باغ سٹالینز فرنچائز کے ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے سیزن میں شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ وہ باغ سٹالینز کے آئیکون پلیئر بھی ہوں گے۔ 
قبل ازیں شاداب خان کو ٹیم کا آئیکون پلیئر منتخب کیا گیا تھا مگر وہ ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب نہیں اور ان کی عدم موجودگی کے باعث شان مسعود کو ذمہ داریاں دی گئیں۔
قیادت کی ذمہ داری ملنے پر شان مسعود کا کہنا ہے کہ باغ سٹالینز کی قیادت میرے لئے فخر کی بات ہے، امید ہے کھلاڑیوں کےساتھ ٹیم کی کپتانی کا تجربہ بھی اچھا رہے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.