مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری، 3 کشمیری نوجوان شہید

189

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس نے فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ 
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے گزشتہ روز ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔
اس کے علاوہ آج صبح بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے مونچھوا کا محاصرہ کیا جس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا جبکہ قابض فوج کے اہلکار چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے اور نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
دوسری جانب نوجوانوں کی شہادت کے بعد دونوں اضلاع میں کسی بھی مظاہرے سے بچنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو معطل کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.