انتظار کی گھڑیاں ختم ،کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا

221

مظفرآباد :انتظار کی گھڑیاں ختم ،کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز ہو گیا ،تقریب کےآغاز میں شاندارپیرا گلا ئیٹنگ کا مظاہرہ پیش کیا گیا ۔

کشمیر پر یمیئر لیگ کو روکنے کیلئے بھارتی بورڈ ہر طرح کا پرو پگینڈا اور ساشیں کیں کہ اس لیگ کو کسی صورت نہ ہونے دیا جائے ،انٹرنیشنل پلیئرز اور بورڈ ز کو ڈرا یا اور دھمکایا گیا کہ اپنے کھلاڑیوں کو اس لیگ میں شامل ہونے سے روکا جائے ۔

بھارت کو کشمیر پریمیئر لیگ کیخلاف کرنے والے پرو پگینڈے پر بھی منہ کی کھاناپڑ ی اور آج کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا ۔

آج شاہد خان آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس کا مقابلہ شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز سے ہوگا، ہفتے کو باغ اسٹالینز اور کوٹلی لائنز میں میچ کھیلا جائے گا،اوورسیز واریئرز اورمظفرآباد ٹائیگرز بھی مقابل ہوں گے، ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں۔ پہلا کوالیفائر14 اگست کو ہونا ہے،فائنل 17 تاریخ کو ہوگا، مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے،اس میں سے 12 ڈے اینڈ نائٹ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.