لاہور: جہانگیر ترین نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا،نذیر چوہان کی علیحدگی پرجہانگیر ترین نے اراکین کا اجلاس طلب کیا ،اجلاس میں عون چوہدری سے اسعتفیٰ لیے جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق نزیر چوہان کی جہانگیر ترین گروپ سے متعلق میڈیا ٹاک اور عون چوہدری سے استعفیٰ لیے جانے پر جہانگیر ترین نے اہم اجلاس نتھیا گلی میں طلب کر لیا ،اجلاس 8 سے 10 اگست تک ہو گا ،اجلاس میں نذیر چوہان کی گروپ سے علیحدگی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں اراکین عون چوہدری کی ثابت قدمی کو سراہیں گے اور ان کے استعفیٰ سے متعلق اہم امور کو زیر غور لایا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا ،جہانگیر ترین ہم خیال گروپ آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کرے گا ،اجلاس سے قبل یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے 8 قومی اور 20 صوبائی اراکان اسمبلی جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہا رکر چکے ہیں ۔
واضح رہے اس سے قبل پنجاب کابینہ کے رکن عون چوہدری کے استعفے پر جہانگیر ترین گروپ کا سخت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا ،راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم استعفے دینے کو تیار ہیں لیکن جہانگیر ترین کو نہیں چھوڑیں گے ،انہوں نے کہا آئندہ چند روز میں صورتحال پر مشترکہ فیصلہ کرینگے ۔
تبصرے بند ہیں.