مری: کافی بنانے والی مشین پھٹنے سے جواں سالہ لڑکی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق مال روڈ مری پر کافی بنانے کی مشین اچانک دھماکے سے پھٹ گئی ۔ جس کی وجہ سے کافی مشین کے قریب کھڑی لڑکی بری طرح جھلس گئی اور موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دیگر تین لوگ زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.