برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ زورپکڑنے لگا

201

اسلام آباد : برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنےکا مطالبہ زور پکڑنے لگا ،  آن لائن پٹیشن پر 58 ہزار سے زیادہ افراد نے دستخط کردیئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانےکا مطالبہ زور پکڑرہا ہے ، برطانیہ میں پاکستان کوریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئےآن لائن پٹیشن پر دستخط جاری ہے ، تاحال آن لائن پٹیشن پر 58 ہزار سے زیادہ افراد دستخط کرچکے ہیں۔

ایک لاکھ دستخط پر پاکستان کوریڈلسٹ سے نکالنے کامعاملہ پارلیمنٹ میں زیربحث آئےگا، آن لائن پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں افراد پاکستان میں پھنسے ہیں ،مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے متعدد خاندان برطانیہ نہیں جا سکتے ، پاکستان سےبرطانیہ کےلیےبراہ راست پروزایں نہیں چلائی جارہی۔

https://t.co/cSgyE1EI7A

— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 5, 2021

خیال رہے سینٹر فیصل جاوید نے بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ میں نکالنے کی پٹیشن کو ٹوئٹ شیئر کیا۔

 یاد رہے برطانیہ نے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا تاہم پاکستان کو کم کورونا شرح پر بھی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھا ہے، نئی پالیسی کا اطلاق 8 اگست سے شروع ہوگا۔ 

تبصرے بند ہیں.