امریکی گلوکارہ دنیا کی امیر ترین موسیقار بن گئیں

167

لاس اینجلس : عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی امیر ترین خاتون موسیقار بن گئیں ۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ 3 کھرب روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ پاپ اسٹار کے اثاثوں میں اضافہ ان کے میوزک کیرئیرکی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ ان کے میک اپ برانڈ کی وجہ سے ان کی دولت میں اضافہ ہوا ۔ 

امریکی گلوکارہ  نے میوزک کیرئیر کے ساتھ سال 2017 میں اپنا میک اپ برانڈ شروع کیا تھا  جس کو دنیا بھر میں بے پذیرائی ملی ۔ 

فوربز کے مطابق گلوکارہ کو اس سال ان کی کاسمیٹکس کمپنی سے 1.4 بلین ڈالرز کا بزنس ہوا ہے۔

 امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا میک اپ ہر طرح کی خواتین کے استعمال کے لیے ہوگا۔سیاہ فام گلوکارہ کی برینڈ میں 50 مختلف رنگوں کے شیڈز شامل تھے، جن میں پہلی بار کسی نے سیاہ فام خواتین کے لیے خصوصی میک اپ لائن متعارف کرائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس میک اپ لائن نے اپنے پہلے سال میں ہی 550 ملین ڈالرز سے زائد کی سالانہ آمدنی حاصل کی تھی۔ ریحانہ دنیا کی امیر ترین خاتون انٹرٹینر کے طور پر امریکی مشہور میزبان اوپرا ونفری کے بعد دوسرے نمبر پرآگئی ہیں۔

امریکی گلوکارہ ریحانہ کی آخری اسٹوڈیو البم “اینٹی” 2016 میں ریلیز کی گئی تھی۔ تاہم گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نویں میوزک البم پر کام کر رہی ہیں اور بہت جلد اپنے مداحوں کو خوبصورت تحفہ دیں گی۔

 

تبصرے بند ہیں.