ٹوکیو: انڈیا کی قومی ہاکی ٹیم نے ایک سخت مقابلے میں جرمنی کو شکست دیتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا میڈل جیت لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ہاکی ٹیم نے جرمنی کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے ہراتے ہوئے 41 سال بعد اولمپکس میں کوئی میڈل جیتا ہے۔ انڈیا نے آخری 8 اولمپکس گولڈ میڈل 1980ءکی ماسکو گیمز میں جیتے تھے۔
ماضی میں 8 بار گولڈ میڈل جیتنے والی انڈین ہاکی ٹیم نے پچھلی چار دہائیوں میں زوال کا مقابلہ کیا اور اب گزشتہ دو سالوں کی بحالی کو اولمپک میڈل کے ذریعے ثابت کیا ہے۔
من پریت سنگھ کی قیادت اور آسٹریلیا کے گراہم ریڈ کی کوچنگ میں اس تاریخی فتح کے بعد فیلڈ میں انڈین کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو تھے جو ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر مبارکباد پیش کرتے رہے، یہ اولمپکس کی تاریخ میں ہاکی میں انڈیا کا تیسرا کانسی کا میڈل ہے۔
تبصرے بند ہیں.