اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی لڑکی نور مقدم کے مقدمے میں اسلام آباد کی عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر جعفر کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا، ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
ملزمان کے وکلاءاور پراسیکیوشن نے درخواست ضمانت پر دلائل دیئے جن کے دوران مختلف کیسوں اور فیصلوں کے حوالہ جات پیش کئے، ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آج سنانے کا کہا تھا۔
تبصرے بند ہیں.