الیکشن کمیشن نے عثمان بزدار کو کلین چٹ دے دی

164

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو اثاثوں میں مبینہ تضاد کے کیس میں کلین چٹ دے دی۔

 

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لینے کے بعد کمیشن نے فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو اثاثوں میں مبینہ تضاد پر نوٹس بھیجا تھا، نوٹس سالانہ ظاہر کیے جانے والے اثاثوں کے گوشوارے میں مبینہ تضاد پر بھیجا گیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کولگژری گاڑی اورپلاٹس کے معاملے پرنوٹس بھیجا تھا اور نوٹس کا جواب نہ ملنے پرالیکشن کمیشن نے انہیں دوباریاد دہانی کا نوٹس بھیجا۔

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لگژری گاڑی اور پلاٹس سے متعلق جواب درست مانا گیا اور کمیشن حکام وزیراعلیٰ پنجاب کے جواب سے مطمئن ہو گئے۔

 

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اثاثوں میں تضاد پر نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے مطلوبہ دستاویز جمع کرا دیں تھیں۔

 

الیکشن کمیشن نےعثمان بزدار کو وراثت میں ملنے والے اثاثوں پر نوٹس بھیجا تھا جبکہ ایف بی آر ریٹرنز اور الیکشن کمیشن ریٹرنز میں بھی تضاد آ رہا تھا۔  نوٹس ظاہر کیے گئے اثاثوں کے سالانہ گوشوارے میں مبینہ تضاد پر بھیجا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.