لاہور :پاکستان میں موجود ننھے منے یو ٹیوبرز کیلئے یوٹیوب نے بڑا زبردست فیچر متعارف کر وا دیا ،اب نئے نویلے یو ٹیوبر ز کو پرموٹ کرنے کیلئے یو ٹیوب نے خود سہار ا بننے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق نئے یوٹیوبرز کیلئے یوٹیوب نے ٹرینڈنگ ٹیب میں کریٹرز آن دی رائز کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،یوٹیوب کریٹرز آن دی رائز پر ہر ہفتے فیچرڈ کنٹنٹ کریئٹرزکو پیش کیا کرے گا،دنیا بھر سے ایسے ہزاروں نئے یوٹیوبرز کو پروموٹ کیا جائیگا جن کے سبسکرائبر ایک ہزا ر سے زائد ہونگے ۔
یوٹیو ب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ یوٹیو ب کریٹرز میں اضافہ ہو رہا ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ ایسے نئے یوٹیوبرز کو زیادہ بڑی تعداد میں پروموٹ کریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو ،رپورٹ میں کہا گیا کہ یوٹیوب اب پاکستان میں اپنے ٹرینڈنگ ٹیب میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کر رہا ہے جس میں ایک ہزار سے زائد سبسکرائبر والوں کو جگہ دی جائے گی ۔
یوٹیوب کا کہنا تھا ہر ہفتے ایک مختلف کریٹرز کو نمایا ں جگہ دی جائے گی ،ٹرینڈنگ پر’’کریئٹر آن دی رائز‘‘ کے بیج کے ساتھ خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا۔ایسا کریئٹر جس کے 1,000 سے زائد سبسکرائبر ہوں، اُسے نمایاں طور پرکیا پیش کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.