ماہم زیادتی اور قتل کیس کے ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا

170

کراچی: کورنگی میں 6 سال کی بچی ماہم سے زیادتی اور قتل کے ملزم نے مقامی عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیا۔

 

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار ملزم ذاکر عرف انٹولہ نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

 

ملزم کے اعترافی جرم کے ابتدائی نکات کے مطابق ملزم نے چھ سالہ ماہم کو 27 جولائی کو اغوا کیا تھا اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کر دیا اور لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی۔

 

جوڈیشل مجسٹریٹ عادل نذیر سہتو نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ عدالت نے ملزم کی تصویر میڈیا پر نشر ہونے کے باعث شناخت پریڈ کی درخواست مسترد کر دی۔

 

گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.