اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر سندھ حکومت کے 2 وزرا اور پیپلز پارٹی کے 8 ارکان اسمبلی سمیت 15 رہنماؤں کو طلب کر لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر سرکل کی تحقیقات کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی سمیت 15 رہنماؤں کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔
سینیئر حکام نے بتایا کہ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، ارکان اسمبلی شہلا رضا، ناز بلوچ، نفیسہ شاہ، شاہدہ رحمانی، قادر خان مندوخیل اور قادر پٹیل کو بھی ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل طلب کیا گیا ہے جبکہ ان تمام رہنماؤں کو 12 اور 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
نازیبا تقریر کے معاملے پر گرفتار ملزم کے موبائل فون سے ان افراد کے رابطے کا ریکارڈ ملا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ پی پی کے ارکان اسمبلی کے علاوہ 7 مزید عہدیداروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.