دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی۔ بابر اعظم کے 14 رینکنگ پوائنٹس میں کمی ہو گئی۔
آئی سی سی کی جاری کر دہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے نمبر ہیں جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے اختتام پر بابر اعظم کے 14 رینکنگ پوائنٹس میں کمی ہونے کے بعد بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 819 ہو گئے جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کے رینکنگ پوائنٹس 841 پر آ گئے۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے جبکہ بھارتی بلے باز کے ایل راہول چھٹے نمبر پر چلے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی باؤلر شامل نہیں۔ شاہین آفریدی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر چلے گئے۔
آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔
تبصرے بند ہیں.