سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی استحکام

166

کراچی: سونے کی قیمتوں میں استحکام دوسرے روز بھی برقرار رہا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 110600 روپے رہی۔

 

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1813 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

 

اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 110600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 94822روپے پر مستحکم رہی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.