پاکستان قربانی بھی دے رہا ہے اورعالمی طاقتوں کے نشانے پر بھی ہے ،مرادسعید

189

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ملک میں کورونا کی چوتھی لہرکا خدشہ ہےجس میں بھارتی وائرس کے پھیلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے عوام نے ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد نہ کیا تو حالات بے قابوہو سکتے ہیں ۔

مراد سعید نے یوم شہدا ئے پولیس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یوم شہدائےپولیس پربات کرنےسےقبل کہنا چاہتاہوں ماسک کا استعمال کریں،ملک میں کورونا کی چوتھی لہرکا خدشہ ہے ،بھارتی وائرس انتہائی خطرناک ہے،ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں، انہوں نے کہا پاکستان میں این سی او سی کی کامیاب حکمت عملی اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کر کے ہی کورونا پر قابو پا یا گیا ۔

انہوں نے کہا بھارت میں لاکھوں لوگوں کی اموات، کروڑوں متاثر ہوئے،پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے کم لوگ وبا کا شکار ہوئے،این سی او سی کی ہدایات پر عمل کرکے ہی وبا سے بچاؤ ممکن ہے،وزیراعظم کی بہترین پالیسیوں کے باعث وبا پر قابو پانے میں مدد ملی۔

مراد سعید نے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور عوام نے جانوں کی قربانی دی ،موٹروے پولیس نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں،موٹروے پولیس کے 83 افسر،جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ،آج بھی پاکستان قربانی بھی دے رہا ہے اور نشانے پر بھی ہے ،پاکستان میں امن قائم ہونے کے بعد سیاحت ،معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ،لیکن دشمن قوتیں جن میں بھارت سر فہرست ہے پاکستان کے امن کو سبو تاژ کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ۔

مراد سعید نے کہا عالمی اداروں کی رپورٹس نے بھارت کی پاکستان کے خلاف سازش کو بے نقاب کیا ،ڈس انفولیب سے واضح ہواپاکستان امن کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہے ،بھارت کے 40 سے زائد بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیںلیکن فیٹیف کے اجلاس میں اس پر بات نہیں ہوتی ،بھارت کرکٹرز کو دھمکاتا ہے دنیا کو نظر نہیں آتا ،انسانی حقو ق کے علمبرداروں کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے ،کلبھوشن بھارت کی دہشت گردی کی زندہ مثال ہے،ایک دہشت گردی کی جنگ ہم نے جیت لی ہے ،وزیراعظم عمران خان نے نئے دور کے ہٹلر کی سوچ دنیا کے سامنے رکھی ،پاکستان کے اداروں نے ٹھان لی کہ وہ پروپیگنڈا اور امن خراب کرنے والوں کو بے نقاب کرینگے ،بھارت نے عالمی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روکا جو افسوسناک ہے ۔

تبصرے بند ہیں.