اسلام آباد، پشاور اور گردو نواح کے شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوہاٹ اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ،لوئر دیرسمیت متعدد شہروں میں لوگ کلمہ شہادت کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
پشاور، سوات، صوابی ،ہری پور ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
تبصرے بند ہیں.