سرینگر: پانچ اگست ، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا دن ، دنیا بھر میں کشمیری بھارتی ظالمانہ اقدام کیخلاف کل یوم سیاہ منائیں گے ۔
اس حوالے سے مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ پوسٹرز لگ گئے ہیں ۔ پوسٹرز میں کشمیریوں سے اس دن مکمل ہڑتال کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے ۔ کشمیریوں کے احتجاج کے خوف سے ، مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دی گئی ہے ۔ کرفیو نافذ ہے ، جگہ جگہ ناکے ، رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکیں بند ، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ۔
ادھر ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، 5 اگست کو ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جائیگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی ۔ شہر ، شہر جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مقبوضہ میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ۔
شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سیکیورٹی کونسل پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی غیر قانونی اقدامات کے دو سال اور کالے قوانین کے دو سال مکمل ہو رہے ہیں ۔ متنازعہ علاقہ میں قبضہ کو مضبوط بنانے کے لئے بھارت نے 5 اگست کو صریحا جھوٹ پر مبنی اقدامات اٹھائے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے غیرقانونی اقدامات واپس لے ۔
تبصرے بند ہیں.