اداکارہ نادیہ حسین کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

164

لاہور: معروف ماڈل نادیہ حسین کورونا وائر س کا شکار ہوگئیں ۔  نادیہ حسین نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔

نیونیوز کے مطابق اداکارہ وماڈل نادیہ حسین بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کی اطلاع دی اور مداحوں سے جلد صحتیابی کی اپیل بھی کی ۔

نادیہ حسین نے لکھا ہے کہ میرا کوویڈٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ۔ ڈاکٹر کی  ہدایت کے مطابق میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور میری جلد صحتیابی کی دعا کریں ۔

تبصرے بند ہیں.