کے پی ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

177

لاہور: کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی گئی ہے اور شائقین کرکٹ ایک شناختی کارڈ پر 6 ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
کے پی ایل انتظامیہ کے مطابق کشمیر پریمیر لیگ کے میچز کے ٹکٹ 4 مختلف قیمتوں 750، 1500، 2000اور 2500 روپے فروخت کئے جا رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ ایک شناختی کارڈ پر 6 ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں اور یہ ٹکٹ مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں 8 اینکلوژرز کیلئے بنائے گئے ہیں۔
لیگ کے دوران مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں 25 فیصد شائقین کے داخلے کی اجازت ہے تاہم شائقین کرکٹ کا بغیر ماسک سٹیڈیم میں داخلہ ممنوع ہو گا اور سماجی فاصلے سے گراؤنڈ میں بیٹھیں گے۔
واضح رہے کہ مظفر آباد میں ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہو گا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا، تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ، کشمیر پریمیر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.