گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

304

لاہور: یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر اشیا مہنگی کر دی گئیں ، گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ ۔

 

تفصیلات کے مطابق مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46 روپے تک فی لیٹر مہنگے ہو گئے جبکہ گھی کی قیمت میں 34 روپے تک فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ۔

 

بچوں کا خشک دودھ 10 سے 40 روپے تک مہنگا ، شیمپو کے بوتل کی قیمت 4 سے 20 روپے تک بڑھا دی گئی ، کپڑے دھونے کا سرف 6 سے 45 روپے تک مہنگا کردیا گیا ۔ نہانے کے صابن کی قیمت میں 3 سے 7 روپے تک کا اضافہ ، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری ، اطلاق فوری ہوگا ۔

 

وزیر اعظم پیکچ کے تحت گذشتہ ہفتے تین بنیادی اشیاء مہنگی کی گئی تھیں ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والا گھی فی کلو 90 روپے مہنگا کیا گیا تھا ۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 150 روپے مہنگا کیا گیا تھا ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.