عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

197

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، عمر اکمل کو ملنے والی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پچھلے ماہ سے شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شریک ہو چکے ہیں جبکہ پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کے جوابات بھی دے چکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد عمر اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے اور بعد ازاں وہ انٹرنیشنل کرکٹ بھی کھیل سکیں گے۔
واضح رہے کہ فروری 2020ءمیں کھیلوں کی احتساب عدالت نے عمر اکمل پر 18 ماہ کی پابندی عائد کی تھی جو بعد ازاں کم کر کے 12 ما کر دی گئی اور اس کیساتھ 42 لاکھ روپے کے قریب جرمانہ بھی عائد کی گیا تھا جو وہ ادا کر چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.