لاہور سے لاپتہ ہونے والی چاروں بچیاں مل گئیں

274

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ہنجروال سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والی چاروں بچیاں مل گئی ہیں اور لاہور پولیس نے انہیں اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔ 
پولیس کے مطابق چاروں بچیاں ساہیوال سے ملی ہیں اور لاہور پولیس کے اہلکار انہیں لینے کیلئے ساہیوال روانہ ہو گئے ہیں۔ بچیوں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی نے اغواءنہیں کیا تھا بلکہ انہوں نے والدین کی ڈانٹ کے ڈر سے اپنا موبائل بند کر دیا تھا۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بچیوں میں سے ایک کے پاس موجود موبائل آن ہوا تو پولیس نے لوکیشن کے ذریعے پتہ لگا لیا کہ بچیاں ساہیوال میں ہیں اور انہیں لینے کیلئے پولیس اہلکار روانہ کئے گئے جنہوں نے بچیوں کو حفاظت میں لے لیا ہے اور جلد ہی انہیں والدین کے حوالے کر دیا جائے گا۔ 
آئی جی پنجاب انعام غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذکورہ بچیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’لاہور سے لاپتہ ہونے والی چار لڑکیاں کنزہ عرفان، انعم عرفان، عائشہ اور ثمرا کو پولیس نے ٹریس کیا اور اس وقت وہ ہماری حفاظت میں ہیں اور جلد ہی انہیں اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا، اپنے بچوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔‘ 

The four missing girls from Lahore Kinza irfan, Anam irfan, Ayesha and Sumra have been traced by Punjab Police. Right now they are in our safe custody and very soon we will take them to their families in sha Allah. It is our duty to provide security to our kids. pic.twitter.com/CxHflZjDOT

— Inam Ghani QPM & Bar, PSP (@InamGhani) August 4, 2021

یاد رہے کہ ہنجروال میں 30 جولائی کی رات ایک ہی گلی کے 2 گھروں سے دو، دو کم عمر بہنیں اچانک لاپتا ہو گئی تھیں۔ تھانہ ہنجروال میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی عرفان کی بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ میٹرو ٹرین کی سیرکے لیے گھر سے نکلیں، پھر واپس نہیں آئیں۔

تبصرے بند ہیں.