تہران: ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکا کی جانب سے عائد پابندیاں اٹھانے کیلئے اقدامات کرے گی ۔
تہران میں صدارتی عہدے کی توثیق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اُن کی حکومت ایران کے معاشی مسائل کو دور کرنے اور صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے ۔
نومنتخب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ، عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔
ایران میں نئی حکومت کو ملکی مسائل کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مسائل کا بھی مقابلہ کرنا ہو گا ۔ خاص طور پر اُن کی حکومت کو امریکی پابندیوں کے خاتمہ کے لیے جوبائیڈن انتظامیہ سے اچھے تعلقات بحال کرنے ہوں گے ۔
اس کے علاوہ ایران کو ملک کا امن برقرار رکھنے کیلئے اسرائیل کی سازشوں کا بھی جواب دینا ہو گا ۔
خیال رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی صدارت کی باضابطہ طور پر توثیق کر دی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.