کورونا وائرس کی چوتھی لہر مزید 46 زندگیاں نِگل گئی

204

لاہور: کورونا وائرس کی چوتھی لہر مزید 46 زندگیاں نِگل گئی جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی ۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، 24 گھنٹے میں 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ، 57 ہزار 398 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 22 فیصد رہی ۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں 10 لاکھ 47 ہزار 999 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 9 لاکھ 45 ہزار 829 مریض کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
دوسری جانب ، چین سے سائنو ویک ویکسین کی مزید 12 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئیں ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.