اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ عاصم باجوہ نے عہدے کا چارج کیوں چھوڑا اس بارے میں نہیں جانتا۔
خالد منصور نے کہا کہ چینی کمپنیوں، کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کا میرا وسیع تجربہ ہے وزیراعظم نے جو ذمہ داری دی ہے بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا متعلقہ حکام سے کل ملاقات ہو گی اور ابھی چارج نہیں سنبھالا، ملکی ترقی کیلئے جہاں بھی کوآرڈی نیشن کی ضرورت ہو گی کام کریں گے ملکی ترقی کیلئے جو بھی پروجیکٹس ہوں گے مل کر کام کریں گے اہم پروجیکٹس کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے کوشش ہو گی اہم پروجیکٹس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے وزیراعظم نے مدعو کیا اور کہا کہ آپ کو یہ ذمہ داری دینا چاہتا ہوں وزیراعظم عمران خان سے 2، 4 دن پہلے ملاقات ہوئی تھی لیکن عاصم باجوہ نے عہدے کا چارج کیوں چھوڑا اس بارے میں نہیں جانتا۔
خیال رہے کہ خالد منصور حب پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)، آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین اور اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے سی پیک امور کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے حوالے سے کہا کہ خالد منصور چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی شمولیت سے بڑے منصوبے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
تبصرے بند ہیں.