ممبئی: گلوکار اور ریپر یو یو ہنی سنگھ کے خلاف ان کی اہلیہ شالنی تلوار نے تشدد کے الزام میں مقدمہ دائر کرا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی ایک عدالت نے گھریلو تشدد سے خواتین کے تحفظ کے قانون کے تحت ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے جواب طلب کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شالنی تلوار نے نہ صرف ہنی سنگھ بلکہ ان کے والدین کے خلاف بھی تشدد کرنے کے الزام میں شکایت درج کرائی ہے۔ ہنی سنگھ کی اہلیہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ان کی عمر 38 سال ہے اور انہیں شوہر اور ان کے خاندان والوں سے خواتین کے گھریلو تشدد سے تحفظ ایکٹ ، 2005 کے تحت مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
اپنی طویل درخواست میں انہوں نے بتایا کہ ہنی سنگھ کی جانب سے انہیں معاشی اور جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بنایا جاتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ 2001 میں ہنی سنگھ کے ساتھ 10 سالہ تعلقات کے بعد 2011 میں شادی کی۔ اس دوران ہنی سنگھ نے میرے ساتھ بدتمیزی، جارحانہ اور حقارت آمیز رویہ روا رکھا۔ شادی کے بعد ہنی سنگھ صرف اپنے والدین کو پیسے دیتا تھا، اس دوران وہ نشے کا عادی ہو گیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2011 میں ہنی مون کے دوران ہنی سنگھ نے انہیں جنسی تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔
تبصرے بند ہیں.