بنگلہ دیش نے پہلی بار آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی

186

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے پہلی بار آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست دے دی۔

بنگلہ دیش کے درالحکومت میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

 

بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔ محمد نسیم 30، شکیب الحسن 36 اور عفیف حسین 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2، جوز ہیزل ووڈ نے 3 جب کہ ایڈم زمپا اور آنڈرے ٹائے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 132 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن بنگلہ دیشی گیند بازوں کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

 

آسٹریلیا مقررہ 20 اوورز میں 108 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح  بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

 

بنگلہ دیش کی جانب سے ناسوم احمد نے 4 جب کہ شرف الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر ناسوم احمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

تبصرے بند ہیں.