ڈالر کی قدر میں مزید 22 پیسے اضافہ

188

کراچی: ملکی مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 22 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 163 روپے 89 پیسے ہے۔

یکم جولائی سے آج کاروبار بندش تک ڈالر کی قدر انٹربینک میں 6 روپے 35 پیسے بڑھ چکی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 164 روپے کا ہے۔ رواں مالی سال اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 روپے 80 پیسے بڑھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.