نورمقدم کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا

184

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹروں نے اس کا طبی معائنہ (چیک اپ) کیا ہے۔

نیونیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے پولیس حکام کو شکایت کی تھی کہ اس کے سر میں درد ہے جس پر اسے فوری طور پر پمز اسپتال لایا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کا پمز اسپتال میں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا اور تفصیلی چیک اپ کے بعد کچھ ادویات بھی تجویز کیں۔

 پولیس حکام نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا طبی معائنہ کرانے کے بعد اسے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.