اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے استعفے دے دیا۔
پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کر دیا ۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے اہم ادارے کو مستقبل کے سمت کا تعین کرتے ہوئے تمام سی پیک منصوبوں کے لیے ونڈو کے طور پر اٹھانے اور چلانے کا موقع دیا۔ یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان اور انکی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
The course is set for future progression of CPEC, this journey will go on. My best wishes to Kahlid Mansoor sb, who is fully equipped to take it forward. CPEC is life line for Pakistan, it will transform us into a progressive and fully developed country InshaAllah-2/2
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 3, 2021
اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، میری نیک خواہشات خالد منصور کیلئے ہیں جو اسے آگے لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، یہ ہمیں ترقی یافتہ اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا انشاء اللہ
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور صاحب کو معاون خصوصی برائے CPEC Affairs تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور صاحب خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔ pic.twitter.com/Wmz9KA7oA0
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 3, 2021
یاد رہے کہ 26 نومبر 2019 کو سابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا عاصم سلیم باجوہ کو 4 سال کے لیے اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا ۔
لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.