ایک خاص طبقے پر جب ہاتھ ڈالا جائے تو حکومت کو گرانے کی دھمکی دیتا ہے، وزیراعظم

175

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا نواز شریف اور بے نظیر بھٹو نے مجھے پارٹی جوائن کرنے کا کہا لیکن میں نے ان دونوں پارٹیوں کو چیلنج کیا جبکہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھا لیکن وہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔

اکرام سہگل کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا شروع میں بے نظیر بھٹو سے میری دوستی تھی اور نواز شریف کو بھی ذاتی طور پر جانتا تھا اور جب پہلی دفعہ میں سیاست میں آیا تو اکرام سہگل نے میرا ساتھ دیا جبکہ سیاست میں آنے سے قبل ملکی سیاسی نظام کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور بے نظیر بھٹو نے مجھے پارٹی جوائن کرنے کا کہا لیکن میں نے ان دونوں پارٹیوں کو چیلنج کیا جبکہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھا لیکن وہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے تاہم میں نے نواز شریف اور زرداری کو ان کی کرپشن پر چیلنج کیا اور سیاست بھی میں نے سوئمنگ کی طرح سیکھی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیشہ ان کو یاد رکھتی ہیں جو قوموں کیلئے کچھ کرنے کا درد رکھتے ہیں اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ عزت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے جبکہ کسی بھی بڑے کام اور مقصد کیلئے مثبت سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے اور انصاف کےبغیرکوئی معاشرہ نہیں چل سکتا۔
انہوں نے مزید کہا پاکستان میں ایک طبقہ ہے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے اور اس ایک خاص طبقے پر جب ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو حکومت کو گرانے کی دھمکی دیتا ہے اور جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے وہ ممالک آگے نکل جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا 35 سالوں میں دو خاندانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا اور اِن 2 خاندانوں نے ملک کیساتھ یہ ظلم بھی کیا کہ کرپشن کو معاشرے میں جائز قرار دیا جبکہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے اور ‘ایک زرداری سب پر بھاری’ جیسے نعرے لگائے جاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.