بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ ڈالی 

213

 ممبئی: اداکارہ امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ دی ہے،

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے  ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان کی ناک پر زخم اور خون موجود ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اماں ابا، ناک کاٹ دی میں نے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

 سارہ علی خان کے ویڈیو پوسٹ کرنے کے فوراً بعد مداحوں کے کمنٹس کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ فینز اداکارہ سے ناک کاٹنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں جب کہ کئی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

 اداکارہ سارہ علی خان کی ناک کاٹنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.