انسداد کورونا اقدامات کیلئے پاکستان 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

142

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کردیا ہےاور یہ رقم انسداد کورونا اقدامات کے لیے فراہم کی جائے گی اور پاکستان کو بھی اس سلسلے میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ممبر ممالک کو کورونا وائرس کے اثرات پر قابو پانے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا اور مجموعی طور پر 650 ارب روپے کا ریلیف منظور کیاگیا ہے۔

 

ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ تمام ممبر ممالک کے لیے فنڈنگ 23 اگست سے دستیاب ہوسکے گی۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے منظوری دے دی۔

 

ادھر وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو بھی اس 650 ارب ڈالر کی رقم میں سے ریلیف ملنے کا واضح امکان ہے اور پاکستان کو اس فیصلے سے دو ارب اسی کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے اور یوں پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں میں آسانی ہو گی اور یہ رقم رواں ماہ کے آخر تک ملنے کی توقع ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.