اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کو 732 دن کا عرصہ گزر گیا لیکن آج بھی بھارتی ظلم و جبر کے سامنے بہادر کشمیری سیسہ پلائی دیوار بن گئے ہیں،انہی بہادر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجتی کے لیے پاکستان یوم استحصال کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے خصوصی لوگو بھی جا ری کر دیا گیاہے ،لوگو،میں، سفید، سیاہ، اور، سرخ، رنگوں، کا استعمال بےمثال وادی،کو خاردار تاروں، میں جکڑا دکھایا گیا ہے۔
پانچ اگست کو کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجتی منانے کیلئے یوم استحصال کشمیر منانے کا اعلان کر دیا گیا ،مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی قید وبند کو 732 روز گزر گئے ،غیور اور بہادر کشمیری بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے،اس مشکل گھڑی میں پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم ہر لمحے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ،حق خودارادیت کے حامی اور ساتھ کھڑے ہیں ۔
پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے دو سال پانچ اگست کو مکمل ہونے پر یوم استحصال کشمیر کے نام سے منایا جائیگا ۔
تبصرے بند ہیں.