لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کو شکست دیتے ہوئے تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارف کی جانب سے اپنی صحت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’الحمد اللہ، صحت یابی کی جانب گامزن ہوں۔‘
On the mend, Alhamdolillah ???????? https://t.co/TqOtTdV3kW
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 2, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا تھا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.