مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ملینڈا کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی

243

واشنگٹن :مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ ملینڈا گیٹس کے راستے جدا ہوگئے ، دونوں نے طلاق کے تین ماہ بعد باضابطہ طور پر علیحدگی کے پیپرز دستخط کردیئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کی اعلیٰ  جج نے دونوں کے درمیان طلاق کے پیرزپر دستخط کردیئے ۔

بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے 3 مئی کو 27 سال کی شادی کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کی اعلیٰ عدالت میں دائر طلاق کی درخواست میں ملینڈا گیٹس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بل گیٹس سے ان کی شادی ‘ناقابل تلافی حد تک ٹوٹ پھوٹ’ کا شکار ہوگئی تھی۔

بل اور ملینڈا گیٹس دونوں پہلے ہی اپنے اثاثوں کی تقسیم سے متعلق معاہدہ  کرچکے ہیں۔ بل گیٹس کی مجموعی دولت کا تخمینہ 130 بلین ڈالر سے زائد ہے، جس میں سے وہ اپنی سابقہ بیوی کو 65 بلین ڈالر تک منتقل کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملینڈا گیٹس کی دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس سے طلاق کے فیصلے کی ممکنہ وجہ بل گیٹس کی جیفری ایپسٹین سے ملاقاتیں تھیں۔

جیفری ایپسٹین امریکی سرمایہ کار تھے جنہیں 2019 میں جنسی جرائم کی وجہ سے سزا ہوئی تھی اور انہوں نے جیل ہی میں خودکشی کرلی تھی۔ فردِ جرم کے مطابق ایپسٹین نے درجنوں کم عمر لڑکیوں کا ریپ کیا تھا۔

ایپسٹین کے متعدد اہم شخصیات سے تعلقات تھے، جن میں سابق صدور ٹرمپ اور بل کلنٹن اور برطانوی شہزادہ اینڈریو کے علاوہ متعدد نوبیل انعام یافتہ شخصیات شامل ہیں۔

بل گیٹس نے 2019 میں ایپسٹین کے مرنے کے بعد ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ وہ ان سے ملتے رہے ہیں لیکن اس پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اسے ’فیصلے کی غلطی‘ قرار دیا تھا۔

ایک بیان میں گیٹس کے ترجمان نے کہا تھا کہ ’اگرچہ ایپسٹین بری طرح سے گیٹس کے پیچھے پڑے ہوئے تھے مگر گیٹس کی ایپسٹین کے ساتھ کسی قسم کی کوئی شراکت داری یا دوستی نہیں تھی۔‘ بیان میں یہ بھی لکھا تھا کہ گیٹس نے کبھی ایپسٹین کی پارٹیوں میں شرکت نہیں کی تھی ۔ 

تبصرے بند ہیں.