بیجنگ: چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے ایک مقامی کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد حکام نے ووہان شہر کے تمام شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ووہان میں ایک سال سے زائد عرصے میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ تیزی سے پھیلنے والا بھارتی کورونا وائرس ’ڈیلٹا‘ چین کے 20 شہروں میں پھیل چکا ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا ڈیلٹا وائرس کے باعث مختلف شہروں میں لاکھوں افراد کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر موذی وباءچین کے شہر ووہان سے پھوٹی تھی جس کے بعد یہ وبا پوری دنیا میں پھیلتی چلی گئی اور اقوامِ عالم کو گھروں تک محدود کر دیا اور دنیا کے مختلف ممالک میں اب بھی اس سے بچاﺅ کیلئے سماجی فاصلہ اختیار کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.