ٹوکیو اولمپکس میں میڈل ٹیبل پر چین کی برتری برقرار

173

ٹوکیو اولمپکس میں میڈل ٹیبل پر چین کی برتری برقرار ہے ، امریکا کا دوسرا جبکہ جاپان کا تیسرا نمبر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج خواتین کی لانگ جمپ میں جرمنی نے گولڈ میڈل جیت لیا ۔ خواتین ڈسکس تھرو میں امریکا کی آلمین بازی لے گئیں جبکہ چار سو میٹر ہرڈل ریس میں ناروے کے کارسٹن کو گولڈ میڈل ملا ۔

خواتین سائیکلنگ کے ٹیم اسپرنٹ میں چین کا گولڈ میڈل ، 87 کلو گرام ویٹ لفٹنگ میں بھی چینی تن ساز کا پہلا نمبر ، جمناسٹک کے رنگز فائنل میں بھی چینی کھلاڑی بازی لے گیا

بیڈمنٹ سنگل میں ڈنمارک نے گولڈ میڈل جیتا ، لانگ جمپ میں یونانی کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیتا ، سو میٹر ہرڈل ریس پوئرٹرریکو کی ایتھلیٹ نے جیت لی ، ٹرپل جمپ میں وینزویلا کو گولڈ میڈل مل گیا ۔

دوسری جانب پاکستان کے دس میں سے نو ایتھلیٹس کا سفر تمام ہو گیا ہے ۔ ایونٹ میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ ارشد ندیم کل جیولن تھرو میں ایکشن میں ہوں گے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.