لاہور: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ میں بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر میں ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.