اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے۔ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں، وحشی درندے ہیں۔ ان درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔ قانون سازی کیساتھ ساتھ عملدرآمد، استغاثہ اور سزائیں بہت ضروری ہیں۔‘
ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ بچوں سےزیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے ۔بچوں اور خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں-وحشی درندے ہیں-ان درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے- قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد، استغاثہ اورسزائیں بہت ضروری ہیں
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 3, 2021
تبصرے بند ہیں.